ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کشمیری ہمارے اپنے لوگ، فوج کوتحمل کی ہدایت کی گئی:راج ناتھ سنگھ

کشمیری ہمارے اپنے لوگ، فوج کوتحمل کی ہدایت کی گئی:راج ناتھ سنگھ

Tue, 19 Jul 2016 10:56:38    S.O. News Service

 

نئی دہلی18جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)وادی میں بدامنی کیلئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ کشمیری ہمارے اپنے لوگ ہیں جنہیں دھوکہ دیاجارہاہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ریفرنڈم کو غیر متعلق قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کی صورتحال سے نمٹنے میں حکومت سب کو ساتھ لے کر چلے گی۔راج ناتھ نے کشمیر کی صورت حال پر راجیہ سبھا میں ہوئی مختصرمدت بحث کا جواب دیتے ہوئے زور دیا کہ دہشت گردی سے سختی سے نمٹا جائے گالیکن بھیڑ سے نمٹنے کے وقت گولیوں کوفوری طور پر استعمال نہیں کیا جائے گا اور پہلے آنسوگیس یا پانی کی بوچھار کی طرح طریقے اپنائے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیلیٹ گن کے استعمال پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسزکوزیادہ سے زیادہ تحمل برتنے کی ہدایت دی گئی ہے اور انہوں نے اس ترتیب میں خود ہی سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کے اعلیٰ افسران سے بات کی ہے۔انہوں نے کہاکہ مجبوری میں طاقت استعمال کرنا پڑے توغیرنقصاندہ ہتھیاروں کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں جورہا ہے، وہ پاک کی طرف سے کیاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ اس بحث کے بعد ان کی یہ خیال اور پختہ ہوا ہے کہ کشمیر میں حالات کو معمول کے معاملے پرسیاسی سوچ سے اوپر اٹھ کر تمام سیاسی پارٹیاں متحدہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جو کچھ بھی ہوا اس سے ان کو اور وزیر اعظم نریندر مودی کو بہت درد ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بیرون ملک سفر کے دوران خود اپنی طرف سے فون کر کے ان سے کشمیر کے حالات کے بارے میں معلومات لیں،اس کے بعد وطن واپسی پرانہوں نے کشمیر کے معاملے پر ہی سب سے پہلی میٹنگ کی۔


Share: